۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایرانی مندوب

حوزہ/اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششیں کارگر ثابت ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششیں کارگر ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کورونا سے لڑنے کے لئے ایران کی سفارتی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کی جانب سے امریکی غیر قانونی پابندیاں ختم کرنے کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ مختلف شعبوں میں رابطے میں ہیں۔

روانچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا سکریٹری جنرل بھی امریکی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں تو ہمیں امید ہے کہ وہ اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے کوئی اقدام اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آٹھ ممالک کے نمائندوں نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش"  کو لکھے گئے ایک خط میں کوویڈ 19 سے لڑنے کے لیے ایران پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا کیونکہ یہ غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور اس نازک حالات کو جو ایک بین الاقوامی اقدام کی ضرورت ہے پابندیاں موثر انداز میں اس بیماری کے لڑنے سے روکتی ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی حکومت اپنی دشمن پالیسی کے تسلسل میں اپران پر نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے اور اس بات سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ یا امریکی حکام دنیا کی حقائق سے لاعلم ہیں یا اس حقایق کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی عوام نے سخت حالات میں مزاحمت کی ہے لیکن اس صورتحال کا تسلسل صرف اس صورتحال کا تسلسل ہی بین الاقوامی سطح پر امریکہ کی تنہائی کی عکاسی کرتا ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 32332 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2378 افراد جاں بحق اور 11133افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .